ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو میں 2مساجدکی تجدیدکاری کے لئے 1کروڑ 65لاکھ روپئے کی منظوری :عیدگاہ مسجد کی تجدید کا رکھا گیا سنگ بنیاد

منگلورو میں 2مساجدکی تجدیدکاری کے لئے 1کروڑ 65لاکھ روپئے کی منظوری :عیدگاہ مسجد کی تجدید کا رکھا گیا سنگ بنیاد

Tue, 16 May 2017 19:24:37    S.O. News Service

منگلورو:16/مئی (ایس اؤنیوز)دکشن کنڑا ضلع قاضی مولانا طاقہ مسلیار کی دعا سے لائٹ ہاوس ہِل روڈ پر واقع عیدگاہ مسجد کی تجدید کاری اور تزئین کی سنگ بنیادرکھی گئی ۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہاکہ لائٹ ہاؤس کے ہِل روڈ پر واقع عیدگاہ مسجد ایک تاریخی مسجد ہے، یہاں فرش کی سطح ٹھیک نہ ہونے اورکھردرے پن کی وجہ سے لوگوں کو عبادت کے لئے کافی تکالیف کا سامنا تھا ،آج رکن اسمبلی جے آر لوبو کے تعاون سے مسجد کی تجدید اور تزئین کے لئے 65لاکھ روپئے منظور ہوئے ہیں، ہم سب ان کا شکریہ اداکرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں سلامتی اور اچھی صحت دے تاکہ وہ اسی طرح مسلسل سماجی خدمت کو انجام دیتے رہیں۔ ینوپویا یونیورسٹی کے چانسلر عبداللہ کوئیں نے  کہاکہ میں گذشتہ 7سالوں سے علاقہ کے عوامی نمائندوں سے اپیل کرتا رہاہوں کہ عیدگاہ مسجد کی ترقی کے لئے کچھ کریں، لیکن کسی نے بھی کچھ نہیں کیا۔ لیکن جب میں رکن اسمبلی جے آر لوبو سے ملاقات کرتے ہوئے مسئلہ پیش کیا تو انہوں نے مثبت رویہ اپنایا جس کی وجہ سے آج ہم اس کی سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے ضروری تعاون پیش کرنے پر رکن اسمبلی کا شکریہ اداکیا۔ سینٹ الوسیس کے ریکٹر ڈائنی سوس واز نے کہا کہ عبادت گاہ کی خوبصورتی میں رکن اسمبلی نے جس طرح کی امداد فراہم کی ہے وہ ایک عوامی نمائندے کے اخلاص کو ظاہر کرتی ہےامید کہ اس سے سماجی صحت بنی رہے گی۔

رکن اسمبلی لوبو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عبداللہ کوئیں کی درخواست پر میں نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے معاملے کو پیش کیاتو انہوں نے اس کے لئے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس کو منظور کیا ہے۔ کنور کی 400سالہ تاریخی مسجد کی تجدید بھی میرے پیش نظر تھی میں نے اس کو بھی وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کیا تھا جس کے لئے انہوں نے 1کروڑ روپئے منظور کئے ہیں، جس کے لئے میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کا شکریہ اداکر تا ہوں۔

vlcsnap-2017-05-16-19h28m03s650.png

لوبو نے کہاکہ ہم سب ایک ہی اللہ کے پیدا کردہ ہیں، میری تمنا ہے کہ رمضان سے پہلے یہ کام مکمل ہوجائے ، اگر ہم مساجد اور عبادت گاہوں کے اطراف کی تزئین کاری نہیں کرتے ہیں تو سماجی شرپسندوں کے لئے موقع ملتاہے بہتر ہے ہم اس سلسلے میں ہمیشہ اس کی نگرانی کرتے رہیں۔ منگلورو مہا نگر پالیکا کمشنر محمد نذیر،سابق مئیر ششی دھر ہیگڈے ، کاپوریٹ ونئے راج ، ناگوینی ، عیدگاہ مسجد کے صدر صداقت اللہ ندوی ، سی اے عبدالرحیم وغیرہ موجود تھے۔


Share: